ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیموگہ کے تیرتہلّی میں پیش آیا المناک واقعہ - افطاری کے بعد تیرنے نکلے ہوئے 3 طالب علم ہوئے غرقاب 

شیموگہ کے تیرتہلّی میں پیش آیا المناک واقعہ - افطاری کے بعد تیرنے نکلے ہوئے 3 طالب علم ہوئے غرقاب 

Wed, 03 Apr 2024 12:38:49    S.O. News Service

شیموگہ ،3 / اپریل (ایس او نیوز) ضلع کے تیرتہلّی میں پیش آئے ایک المناک واقعے میں روزہ افطاری کے بعد تُونگا ندی میں تیرنے کے لئے گئے ہوئے تین طالب علم غرقاب ہوگئے ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ رام منٹپ کے قریب تیرنے کی غرض سے ندی میں اترنے کے بعد پانی میں غرق ہونے والے تینوں طالب علم دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھے جن کی شناخت رفان، ایان اور ارشد کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر سروس اور پولیس کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور تینوں لڑکوں کی لاشیں ندی سے باہر نکالی گئیں ۔ بیک وقت تین نوجوان لڑکوں کی موت سے پورے علاقے میں سوگ کا ماحول پیدا ہوگیا ۔
    
تیرتہلّی پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کرتے ہوئے کیس درج کر لیا ۔ 


Share: